پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سندھ میں کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں کا کاشت کاروں کو130 روپے فی من سے زائد نرخ اداکرنے سے انکار

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو( این این آئی)سندھ میں کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں نے کاشت کاروں کو130 روپے فی من سے زائد نرخ اداکرنے سے انکارکردیا ہے اورایک سوتیس روپے سے زائد نرخ کی ادائیگی کوحکومت سندھ کی سبسڈی کی فراہمی سے مشروط کردیا ہے سندھ میں ماہ نومبر اختتام پزیرہونے کی طرف گامزن ہے مگراس کے باوجودصوبے کی اکثرشوگرملوں نے کرشنگ سیزن تاحال شروع نہیں کیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شوگرمل مالکان کوشوگرملیں تیس نومبرتک چلادینے کے احکامات پر صوبے کے زیادہ ترشوگرمل مالکان نے عمل نہیں کیاجبکہ کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں نے کاشت کاروں کودونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے اور کاشت کاروں کے مطالبے دوسوروپے فی من کے برعکس ایک سوتیس روپے فی من کے حساب سے گنا خریداجارہا یے جس کی وجہ سے کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں کوگنا سپلائی کرنے والے کاشت کاروں میں شدیدتشویش کی لہردوڑگئی ہے کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملوں کی انتظامیہ نے کاشت کاروں سے کہا ہے کہ اگرحکومت سندھ نے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پاسما کے مطالبے کے مطابق صوبے کی شوگرملوں کوسبسڈی فراہم کی توکاشت کاروں کوایک سوساٹھ روپے فی من کے حساب سے گنے کی رقم اداکی جائے گی بصورت دیگر ایک سوتیس روہے فی من کے حساب سے ہی ادائیگی کی جائے گی شوگرمل مالکان کی ان مانیوں پر کاشت کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگرمل مالکان نہ توانتظامی اورنہ ہی عدالتی احکامات پرعمل کررہے ہیں اورمن مانیاں کرنے کی تاریخ کو دہرارہے ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں کوزبردست معاشی نقصانات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے کاشت کاروں نے کہا ہے کہ صوبے میں کرشنگ سیزن شروع کرنے والی شوگرملیں گنے کے نرخ ایک سوتیس تاایک سوچالیس روہے فی من

کے حساب سے ادائیگی کررہی ہیں جوکہ کاشت کاروں کے ساتھ مذاق ہے اس ریٹ پرگنا سپلائی کرنے سے گنے کے کاشت کارمقروض ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی شدیدقلت کے باعث گنے کی فصل پہلے ہی بری طرح متاثرہوئی ہے دوسری طرف شوگرملوں کی جانب سے گنے کے نرخ دوسوروپے فی من کے بجائے ایک سوتیس روپے مقرر کرنے کے باعث گنے کی فصل پرآنے

والے اخراجات بھی پورے نہیں ہوسکیں گے اورکاشت کاردوہرے نقصان کاشکارہوجائیں گے کاشت کاروں نے وزیراعلیٰ سندھ اورچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ سندھ میں شوگرملوں کی من مانیوں اورکاشت کاردشمنی کانوٹس لیاجائے اورگنے کے نرخ دوسوروپے فی من مقرر کرکے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی شوگرملیں فوری طورپر چلانے کے اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…