اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے،

جہاں ذوالقرنین سکندر نے پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ذوالقرنین سکندر، جو عموما تنازعات سے دور رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ فیملی اور ایڈونچر ولاگز کے باعث مقبول ہیں، اس بار سخت مقف کے ساتھ سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتے، لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں بولنے پر مجبور کردیا ہے۔یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب رجب بٹ نے مبینہ طور پر کنول آفتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جس کے بعد ذوالقرنین سکندر نے جواب دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ رجب بٹ خود کو سیلف میڈ قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ذوالقرنین کے مطابق رجب بٹ نے پہلی بار 2021 میں کنول آفتاب سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت وہ غیر معروف تھے، جس کے باعث ان کا پیغام بعد میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں 2023 میں انہیں ایک پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا، جہاں سے انہیں نمایاں ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے رجب بٹ کو آن لائن پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے، شاٹ آٹس دینے اور ویورشپ بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے اخراجات میں بھی ان کا کردار رہا، جس میں لباس، میک اپ اور دیگر معاملات شامل تھے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مختلف مواقع پر مالی معاونت اور برانڈ کولیبوریشنز میں بھی ان کی مدد کی گئی۔ذوالقرنین سکندر نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان کے پاس اپنے تمام بیانات کے ثبوت موجود ہیں، جن میں پیغامات، آڈیو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیج شامل ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر اپنی اہلیہ کا وائس نوٹ بھی سنایا تاکہ اپنے مقف کو ثابت کیا جا سکے۔یہ تنازع اب سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکا ہے، جہاں صارفین دونوں یوٹیوبرز کے مقف پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ معاملہ مزید بڑھنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…