ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کی بچت اور فیول کرائسس سے نمٹنے کے لیے کراچی کی تاجر برادری نے حکومت کے ممکنہ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کی مکمل حمایت کر دی ہے۔چیئرمین سندھ تاجر اتحاد اور صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی مفاد میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔چیئرمین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے کیے جانے والے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق اور سندھ حکومت رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو تاجر برادری اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرے گی، یہ اقدامات ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہیں۔

صدر آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے اسمارٹ لاک ڈان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کراچی کی تاجر برادری رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔دنیا اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر صرف ملک کا سوچنا ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ فیول کرائسس کے خاتمے تک عوام مارکیٹ کے مقررہ اوقات میں ہی خریداری کی عادت ڈالیں۔تاجر رہنماں کا متفقہ طور پر کہنا ہے کہ ایندھن اور بجلی کی بچت سے ہی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے،تاجر برادری اس مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…