کیف (این این آئی )یوکرائن کی اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ صدرپوروشینکوآئندہ صدارتی انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں تاہم یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ مجوزہ مارشل لا کے باعث ملک میں صدارتی انتخابی عمل متاثر نہیں ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن پہلے ہی الزام
عائد کر چکی ہے کہ پوروشینکو صدارتی انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں۔ یوکرائن میں چند ماہ بعد ہی الیکشن کا انعقاد ہونا طے ہے۔ ادھر پوروشینکو نے ماسکو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائنی بحری جہازوں اور عملے کے ارکان کو رہا کر دے۔ تاہم روس نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔