جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

حکومت شنگھائی ڈوموٹیکس میں سٹالز لگانے کے خواہشمندوں کی مالی معاونت کرے : کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مارچ میں شنگھائی ڈوموٹیکس میں سٹالز لگانے کے خواہشمندوں کی مالی معاونت کرے تاکہ بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی موجودگی کویقینی بنایا جا سکے،خطے کے ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی کی جائے۔

پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے پاکستان کو موثر انداز میں حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ،سینئر ممبر ریاض احمد، قمر ضیاء ، اکبر ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی دوروں میں چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو بھی ہمراہ لے کر جائیں جس سے دو طرفہ تجارت کوفروغ دینے میں مدد ملے گی ۔حکومت مختلف ممالک میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشو ں میں پاکستانی وفود کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بھی بھرپورمعاونت فراہم کرے۔ مارچ میں شنگھائی ڈوموٹیکس میں سٹالز لگانے کے خواہشمندوں کی مالی معاونت کی جائے اور 80/20کے فارمولے کا اطلاق کیا جائے تاکہ بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کی موجودگی کویقینی بنایا جا سکے۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹوں میں اپنی جگہ بنانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ حکومت پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ایکسپورٹرز کو سہولیات اور مراعات دے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…