منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

آئندہ2 روز میں جڑواں شہروں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

datetime 19  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ 2 روز میں جڑواں شہروں سمیت کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد ،ساہیوال،لاہور،سرگودھا، بہاولپور،ملتان،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،سکھر ڈویڑن،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گااور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے۔محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بار گڑھی دوپٹہ میں22 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 03، لاڑکانہ02،ڈی جی خان، ملتان اور گلگت میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہگزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات جن میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی 48، پڈعیدن47، لاڑکانہ46، موہنجوداڑو45، جیکب آباد اور تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…