اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی وی ملازمین کی مستقلی سے متعلق دائر کیس میں مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی محمد مالک اور کنٹرول ایڈمن سید اطہر عدالت میں پیش ہو گئے ۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پرمشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کے بارے میں تاثر ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرتے ۔ جس پر محمد مالک نے جواب دیا کہ یہ تاثر غلط ہے۔ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 21 مئی کو میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔ عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ آپ عدالت کے فیصلے پر کتنا عملدرآمد کرتے ہیں۔ فاضل جج نے آئندہ سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈ ی پی ٹی وی پیش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معمہ حل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
این ڈی ایم اے کا ممکنہ شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری
-
لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں 2 سوشل میڈیا سٹارز لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
-
راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، پولیس نے ملزم کو گرفتار...
-
پانچ مرلہ کے گھر پر سنگل فیز میٹر لگانے پر پابندی عائد
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
وزیراعلی نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں
-
ہر بچے کا ’’ب فارم‘‘ اب ایک بار نہیں 3 بار بنے گا! نیا طریقہ کار متعارف
-
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے



















































