جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام نے جعلی فالوورز، لائکس اور کمنٹس کا صفایا کرنے کا آغاز کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام نے بعض اکاؤنٹس کو حقیقت سے زیادہ مقبول دکھانے کے لیے ایپلکیشن کی مدد سے کیے گئے جعلی کمنٹس، جھوٹے لائیکس اور خیالی فالورز کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انسٹاگرام نے یہ قدم فیس بک کی کوششوں کے باعث اٹھایا جس کا مقصد عوام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھروسہ دلانا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس حوالے سے کی گئی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ کافی اکاؤنٹس مصنوعی طور پر اپنے فالوورز میں اضافہ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا سہارا لے رہے ہیں‘۔ انسٹاگرام کے نئے فیچر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے لگے چناچہ آج سے ہم اکاؤنٹس سے جعلی لائکس، کمنٹس اور فالوورز کا خاتمہ کرنے کا آغاز کررہے ہیں جو تھرڈ پارٹی ایپلکیشن استعمال کر کے حاصل کیے گئے۔ اس کے لیے انسٹاگرام ایک خودکار سافٹ ویئر کا ستعمال کررہا ہے جو ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا جو اس طرح کی ایپس استعمال کررہے ہیں اور شرائط و ضوابط کے خلاف مصنوعی طریقہ کار استعمال کررہے ہیں۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے صارفین کو لائکس، فالوورز اور کمنٹس کے خاتمےکے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم جو لوگ بغیر جانے بوجھے اس طرح کی ایپلکیشن سے منسلک ہیں انہیں صرف اپنا پاسورڈ تبدیل کرنےکی ضرورت ہے اور جو لوگ ان تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا استعمال کررہے ہیں وہ متاثر ہوسکتے ہیں تاہم انسٹاگرام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ اعلان فیس بک کی جانب سے جھوٹی خبروں اور ہیرا پھیری کو روکنے کی کوششوں کی روک تھام پر اٹھنے والے تحفظات کے سبب سامنے آیا۔ دوسری جانب فیس بک کو نیویارک ٹائمز کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آنے پر تنقید کا سامنا ہے کہ ادارے نے روسی مداخلت میں اضافے کے حوالے سے انتباہات کو نظر انداز کردیا تھا۔ ادھے سماجی رابطے کے ایک اور مقبولِ عام پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بھی جعلی اکاؤنٹس کو فارغ کرنے کے لیے اسی قسم کے اقدامات کیے جس کے باعث کئی لوگوں کے فالوورز میں کمی واقع ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…