جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عراقی صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

بغداد(این این آئی) عراق کے صدر برھم صالح خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق نو منتخب عراقی صدر برہم صالح چند روز قبل خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے تھے اوردورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔شاہ سلمان اور عراقی صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سرحدوں پر امن وامان کے قیام اور

دیگر علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔عراقی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر صالح گذشتہ روز خلیجی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت اردن، کویت، متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچے۔ ان ممالک کے دورے کے دوران انہوں نے اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت کی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…