جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

معیشت کی بہتری کے بلند و بانگ دعوے ٹھس ، زرمبادلہ کے ذخائر اتنے رہ گئے کہ ۔۔۔عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے جب کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کیلئے مسائل میں کمی کا باعث بنیں گے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان، منگولیا، مالدیپ اور سری لنکا کو تقریبا ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر 153 فیصد ہوگیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتے کے خسارے میں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا 35 فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا 69.9 فیصد ہوگئی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے پاس 7ارب 48کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…