لندن(آئی این پی) یورپی خلائی تحقیقی ادارے نے بحیرہ انٹارکٹیکا کے نیچے کم ازکم1.6 میل کی گہرائی میں واقع قیمتی معدنی ذخائر کا سراغ لگاکر ان کی تصویریں بھی جاری کردیں۔یورپین اسپین ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب سے 20 کروڑ سال
قبل زیر زمین رونما ہونیوالی سطحی اکھاڑ پچھاڑ صاف نظر آتی ہے۔اس تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا کے جس حصے کی عکاسی کرسکے ہیں وہ علاقہ بلاشبہ ” گمشدہ براعظم ” کے نام سے جانا جانا چاہیے۔