جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایچ ایم ڈی گلوبل نے کلاسیک نوکیا فون نئی شکل میں متعارف کرادیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ ایم ڈی گلوبل نے ایک اور کلاسیک نوکیا فون نئی شکل میں متعارف کرادیا ہے۔ نوکیا 106 ایک فیچر فون ہے جو سب سے پہلے 2013 میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے کچھ بہتری کے ساتھ دوبارہ نوکیا 106 (2018) کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے روس میں فروخت کے لیے رواں ماہ کے آخر تک 1590 روبل (3 ہزار 200 پاکستانی روپے کے قریب) میں دستیاب ہوگا، جبکہ دیگر ممالک میں بھی جلد پیش کیا جائے گا۔ نوکیا 3310 کی واپسی یہ تیسرا فیچر فون ہے جو نوکیا برانڈ کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے نئے ڈیزاین کے ساتھ متعارف کرایا۔ اس سے پہلے یہ کمپنی نوکیا 3310 اور نوکیا 8110 فون بھی نئی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے لاچکی ہے۔ نوکیا 106 (2018) میں 1.8 کیو کیو وی جی اے ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 160×120 پکسلز ریزولوشن ہے۔ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6261 ڈی پراسیسر، 4 ایم بی ریم اور 4 ایم بی انٹرنل اسٹوریج بھی اس فون کا حصہ ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں 2 ہزار کانٹیکٹس اور 500 پیغامات محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔ نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی نئی شکل میں واپسی اس فون کلاسیک اسنیک گیم پری لوڈڈ ہے جبکہ مختلف گیمز کو خریدنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ اس فون میں 800 ایم اے ایچ ریمووایبل بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک چارج پر یہ 21 دن تک اسٹینڈ بائی رہتی ہے، جبکہ لگاتار 15 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے۔ نوکیا 106 ڈوئل سم سپورٹ اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ایل ای ڈی فلیش اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…