منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف حکومت کے گرین اور سر سبز پختونخوا کے نعرے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف 

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (آن لائن ) نوشہرہ تحریک انصاف حکومت گرین اور سر سبز پختونخوا کے نعرے اور دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے ۔نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت میں سنگین بے قاعدگی کی گئی ۔بلین ٹریز کے دعویداروں اور ان کی آنکھ کے نیچے نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں اندھیر نگری لاکھوں روپے مالیت کے 26 سال پرانے قیمتی درخت اونے پونے دامو ں نیلام۔

رسالپور کے قریب نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ جو کہ خیبرپختونخوا اکنامک زون (ڈیویلیمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی KP EZ DMC) نے لوٹ مار کی تاریخ رقم کردی۔نہ ٹینڈر نہ اشتہار نہ نیلامی نوٹس نہ حکومت سے پیشی اجازت لاکھوں روپے مالیت کے 26 سالہ پرانے لاچی کے درجنوں درخت صرف 98 ہزار روپے میں قریبی تعلق دار کو سے دئے۔ نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے اسٹیٹ منیجر آصف خان کے مطابق ہم صرف چھ یا سات لاچی کے درخت ہم نے نیلام کئے سب سے زیادہ بولی دینے والے بولی دھندہ کو 98 ہزار روپے کے عوض یہ چھ ساتھ درخت فروخت کئے گے ۔نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے اسٹیٹ منیجر آصف خان کے مطابق ان چھ ساتھ نیلامی کئے گے درختوں سے قریب کے کارخانوں کی چاردیواری کو شدید خطرہ تھا اور اس مقام پر گیارہ ہزار کی نئے بجلی کی لائن بھی آرہی ہے۔ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی نے درختوں کی بے دردی سے کٹائی کی جگہ کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ چھ سات درخت نہیں بلکہ درجنوں قیمتی پرانے لاچی اور چند دوسرے درخت کاٹ دے گئے ہیں اور درخت خریدنے والے ٹھیکیدار نے بتایا کہ مزید درخت بھی ہم کاٹ رہے ہیں۔رسالپور نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں سرعام درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے ادارے خاموش تماشی بنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ رسالپور کے قریب بارہ بانڈہ میں قائم نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں اندھر نگری اور چوپٹ راج تحریک انصاف کی حکومت ایک طرف بلین ٹریز لگانے کا دعویدار ہے

اور دوسری طرف نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں صوبائی حکومت سے پیشی اجازت نامہ کے بغیر نہ ٹینڈر،نہ اشتھار نہ نوٹس لاکھوں روپے مالیت کے پرانے قیمتی درخت اونے پونے داموں بیلام کردیے گئے زرائع کے مطابق درختوں کی بیلامی کے لیے حکومت کا ایک اصول ہوتا ہے کہ تمام درختوں کا شمار گنتی کی جاتی ہے محکمہ جنگلات بیلامی سے قبل درختوں کا شمار اور ان کی پوفائل مرتب کرتا ہے اس کے بعد قومی یا صوبائی اخبارات میں نیلامی کا اشتہار دیاجاتا ہے۔

زرائع کے مطابق نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت میں سنگین بے قاعدگی کی گئی ۔لاکھوں روپے مالیت کے درخت صرف98ہزار روپے میں نیلام کردئے گئے۔ نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے اسٹیٹ منیجر آصف خان کے مطابق ہم صرف چھ یا سات لاچی کے درخت ہم نے نیلام کئے سب سے زیادہ بولی دینے والے بولی دھندہ کو 98 ہزار روپے کے عوض یہ چھ ساتھ درخت فروخت کئے گے ۔نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے اسٹیٹ منیجر آصف خان کے مطابق ان چھ ساتھ نیلامی کئے گے درختوں سے قریب کے کارخانوں کی چاردیواری کو شدید خطرہ تھا اور اس مقام پر گیارہ ہزار کی نئے بجلی کی لائن بھی آرہی ہے۔نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے اسٹیٹ منیجر آصف خان کے دعوے اس وقت غلط اور جھوٹ ثابت ہوئے جب ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی نے موقعہ پر جاکر درختوں کی کٹائی کا خود معائنہ کیا چھ یا سات نہیں درجنوں قیمتی پرانے درخت کاٹے جارہے تھے اور ٹرالیاں بھری جارہی تھی۔سرعام غیرقانونی درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے اور مطلقہ ادارے خاموشی تماشی بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…