منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کے لیے اسکیم

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن کے لیے دیر سے گوشوارے جمع کروانے والے 10 لاکھ سے زائد فائلرز اگر جرمانہ ادا کریں یا پھر زیادہ ٹیکس ادا کردیں تو ان کے خلاف آڈٹ کا عمل خودبخود روک دیا جائے گا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 ڈی کے تحت 2015، 2016 اور 2017 کے ان افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔

جنہوں نے ٹیکس ریٹرن کے لیے دیر سے گوشوارے جمع کروائے تھے۔ خودکارک آڈٹ رکوانے کے لیے ایف بی آر کی یہ اسکیم انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 ای کے تحت ہے جس سے 10 لاکھ 22 ہزار افراد 31 دسمبر 2018 سے قبل فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 2014 کو فنانس ایکٹ 2018 میں سے حذف کردیا گیا ہے تاکہ نئے ٹیکس فائلرز کو مشکلات کا سامنا نہ رہے۔ ایف بی آر کے ٹیکس دہندہ گان آڈٹ کی نوشین جاوید امجد نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایسے ٹیکس دہندہ گان جنہوں نے ٹیکس ریٹرن کے لیے گوشوارے دیر سے جمع کروائے اور انہیں سیکشن 214 ڈی کے تحت منتخب کیا گیا ہے وہ اس اسکیم سے جرمانہ ادا کرکے یا پھر زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کرکے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے تنخواہ دار جن کی آمدن ایف ٹی آر یا پی ٹی آر کے زمرے میں آتی ہے انہیں آڈٹ کو بند کروانے کے لیے لازماً جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ تاہم ایسے ٹیکس دہندہ گان جن کی آمدن کسی بھی دوسری کیٹیگری میں آتی ہے انہیں سیکشن 2014 ای کے تحت اپنے ریٹرنز پر نظر ثانی کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ نوشین جاوید امجد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن پر نظر ثانی کے کام کو انجام دینے کے لیے سسٹم میں ایک جگہ متعین کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفسز میں موجود متعلقہ کمشنر درخواست کو تین روز کے اندر منظور کرلے گا اور اگر تین روز میں یہ منظوری نہیں آتی تو چوتھے روز سسٹم اس کی نظر ثانی کو منظور کردے گا۔ سسٹم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام دونوں کیٹیگریز میں ٹیکس کا تعین کرے گا، جیسے ہی ادائیگی کردی جائے گی متعلقہ سی پی آر کو منسلک کرتے ہوئے رقم کو جمع کرلیا جائے گا اور پھر اس کے ساتھ ہی خود بخود آڈٹ کا عمل بھی رک جائے گا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…