لندن (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں آج تک کوئی چوری نہیں کی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پہلے 3ماہ میں ہی ملک کو شدید نقصان پہنچایا، اگر ملک میں انصاف ہوتا نظر آیا تو ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے
گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے چند دنوں میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 3ماہ میں ہی ملک کو نقصان پہنچایا۔ ملک میں انصاف ہوتا نظرآیا تو واپس آؤں گا۔ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ آج تک کوئی چوری نہیں کی۔ تحریک انصاف نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ احتساب سب کا بلاامتیاز ہونا چاہیے۔ میرا نام پانامہ میں نہیں آیا۔