پشاور(این این آئی)رنگ روڈکے اردگردسرکاری طورپراراضی کی خریداری میں خردبرد کرنیوالے جامشیرخان کے کیس میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے 39.80ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوردیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا(اس وقت کی صوبہ سرحد)نے پشاورکے اردگردرنگ روڈتعمیرکرنیکامنصوبہ بنایاتھاتاہم اراضی کے حصول کاعمل1994میں میں شروع ہوگیاتھااورموضع محل لالااحمدمیں فی مرلے کاتعین5,772/25جبکہ
موضع محل سالو میں3,805/50روپے پرفی مرلے کاتعین کیاگیاتھا۔مبینہ طورپر جامشیرخان(مرحوم) نے دیگرساتھیوں اورریونیواہلکاروں کی ملی بھگت اورشراکت سے اراضی حصول کے قبضے کے عمل میں تاخیرکرکے اراضی کی قیمت میں حدسے زیادہ اضافہ کیاتھاجس کے باعث قومی خزانے کوبھاری نقصان ہوا۔یادرہے کہ جامشیرخان (مرحوم)کے وارثان نے چیئرمین قومی احتساب بیوروکوپلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے منظورکردیاگیا۔