ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

مسجد الحرام میں مغرب کی نماز میں 18منٹ کی تاخیرکے باعث ہرطرف ہلچل مچ گئی،نماز میں تاخیرکیوں کی گئی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام میں پیر کو مغرب کی نماز 18منٹ تاخیر سے شروع کی گئی۔مغرب کی نماز پڑھانے کیلئے مقررہ امام تاخیر سے پہنچے تھے۔موذن ان کے انتظار میں رہے۔ اسی دوران حرم شریف میں بھی نماز میں تاخیر کے باعث ہرطرف ہلچل پھیل گئی ۔ زائرین کے حلقوں میں اس حوالے سے 2کہانیاں گردش کرنے لگیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پہلی کہانی یہ تھی کہ مقررہ امام اچانک بیمار ہوجانے کے باعث مقررہ وقت پر مسجد الحرام

نہیں پہنچ سکے۔ اس پر انتظامیہ کے عہدیداروں نے متبادل امام کو رابطہ کرکے طلب کیا تب جاکر مغرب کی نماز کیلئے جماعت کھڑی ہوئی۔ دوسری کہانی یہ گردش کرتی رہی کہ دواماموں میں سے ہر ایک کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ مغرب کی نماز فلاں صاحب پڑھائیں گے جبکہ دوسرے امام صاحب پہلے امام کی بابت اسی طرح کا خیال کرتے رہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان کا موبائل بند ہونے کے باعث حقیقت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…