جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ٹکٹنگ پارٹنر کی ایسی غلطی کہ کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرزکو معافی مانگنا پڑ گئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لندن(آئی این پی)کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز نے ٹکٹنگ پارٹنر ٹکٹ ماسٹر کی غلطی پر مداحوں سے معذرت کر لی، ٹکٹ ماسٹر نے 9 نومبر کو ٹائٹلڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے نام سے ای میلز بھیجی تھیں جس میں ہزاروں شائقین کو بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔ہفتے کو کرکٹ ورلڈ کپ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹکٹوں کے حوالے سے ہزاروں شائقین کو غلطی سے بیلٹ میں ٹکٹیں ملنے کیلئے ای میلز بھیجی گئیں، ٹکٹ ماسٹر

کسی بھی متاثرہ صارف سے براہ راست رابطہ کرے گا۔آرگنائزرز نے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ ٹکٹوں کیلئے ہمیں 2.7 ملین درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اب تک 4 لاکھ 50 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ ابھی بھی 8 لاکھ ٹکٹیں باقی ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلیا نے 2015 میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ریکارڈ پانچویں مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…