ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

ایمریٹس نے مسافروں کو فلائی بیٹر شناخت کے ساتھ سفر کی پیشکش کردی،حیرت انگیزتفصیلات جاری

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے نئے برانڈ متعارف کرانے کے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والے مسافروں کے لئے فلائی بیٹر (Fly Better) کے نام سے نئی پہچان متعارف کروادی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے کہا،” 25 اکتوبر 1985 کو ایمریٹس نے دبئی سے کراچی کے لئے پہلی پرواز کی۔ اس کے بعد ایئرلائن غیرمعمولی طور پر وسیع ہو گئی، لیکن صارفین کے ساتھ ہمارا وعدہ اپنی جگہ موجود ہے۔

ایمریٹس کے ساتھ پرواز کا مطلب ہے کہ بہتر ین سفر سے لطف اندوز ہوں۔” ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ کمیونکیشنز مارکیٹنگ اینڈ برانڈ بطرس بطرس نے کہا، “جدت اور مزید بہتری کرنا ایمریٹس کے مزاج میں شامل ہے جو ہمیں ہر کیبن کلاس، وقت آرام دہ اور تفریح سے بھرپور فضائی سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایمریٹس پہلی ایئرلائن تھی جس نے ہر کلاس میں ہر نشست پر ذاتی اسکرینز متعارف کرائیں، ہم نے دوران سفر انٹرنیشنل ٹیلی فون اور وائی فائی سروسز فراہم کرنے میں پہل کی۔ ہم نے فرسٹ کلاس میں پرائیویٹ سوٹس کی شروعات کی، طیارے میں بارز اور غسل کی سہولت کی ابتدا کی اور ہم مسلسل منفرد پروڈکٹس جیسے ورچوئل ونڈوز کو متعارف کرائیں گے۔ اب ہم اس برتری کی توثیق کرتے ہیں اور مسافروں کو ایمریٹس کے ساتھ پُرلطف سفر کی دعوت دیتے ہیں۔ “ایمریٹس کی نئی مہم کا آغاز روشن اور خوبصورت اشتہار سے ہوا جس میں ایئرلائن کی ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس کے وسیع فیچرز کو سامنے لایا گیا۔ اسے مائیکل گریسرے نے ڈائریکٹ کیا۔ اس سے قبل مائیکل گریسرے کی ماضی کے شاندار کاموں میں گریٹسٹ شومین کا مقبول ترین گانا بھی شامل ہے۔ اس اشتہار میں کریو ممبر کے میک اپ کرنے سے لیکر توانائی سے بھرپور ڈانسر کے ذریعے شاندار انداز سے سفر کی منظر کشی کی گئی ہے، اس میں بالی ووڈ سے لیکر ہپ ہاپ سمیت مختلف ڈانس اسٹائلز شامل ہیں ،

جس سے آئس سسٹم پر اعلیٰ اور وسیع اقسام کے مواد کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ اشتہار ایمریٹس کے روایتی ہلکے مزاح پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ دوسرا اشتہار ایمریٹس کے وسیع عالمی نیٹ ورک کے مقامات کو بیک وقت سامنے لاتا ہے۔ یہ اشتہار ترتیب شدہ متاثرکن میوزک کے ساتھ پوری دنیا کی سیر کراتا ہے۔ ناظرین کو کینیا کے میدانوں سے لیکر ایفل ٹاور اور آخر میں دبئی کے خوبصورت برج الخلیفہ تک لایا جاتا ہے۔ یہ اشتہار اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ اب یہ ایمریٹس کی خصوصی پہچان بن گیا ہے جس میں دوران سفر فیچرز اور سفری مقامات کے درمیان روانی سے طے ہونے والے مراحل پیش کئے گئے ہیں ۔ روایتی تشہیری اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ نئے فلائی بیٹر برانڈ کو وعدہ کے مطابق ایمریٹس کی اسپانسرشپس اور ایونٹس کے پورٹ فولیو میں متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…