ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارارشد وارثی کا کہنا ہے کہ بحیثیت اداکار وہ ہر قسم کے کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن ان کے ساتھ مزاحیہ اداکار کا لیبل لگ گیا ہے جو کہ ان کے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں۔ ایک انٹرویو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی پہچان اس کا پہلا کرداربن جاتا ہے ، یہی کچھ ان کے ساتھ بھی ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پہلی فلم میں مزاحیہ کردارادا کیا تھا اس لئے انہیں بھی ایک مزاحیہ اداکارہی سمجھا جاتا ہے۔ درحقیقت ایسا نہیں ،انہوں نے جہاں مزاحیہ کردار نبھائے ہیں وہیں انہوں نے کئی فلموں میں سنجیدہ اداکاری بھی کی ہے۔ارشد وارثی کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل تک انہیں ایک جیسے ہی کرداروں کی پیشکش ہوتی تھی جس سے انہیں مایوسی ہوتی تھی لیکن اب فلم انڈسٹری میں نئے تجربے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھی منفرد کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے اوراس سے وہ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔
مزاحیہ اداکاری میرے لئے بھیانک خواب سے کم نہیں،ارشد وارثی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف
-
پا کستان ،خواتین کے بعد مرد بھی ورک پلیس ہراسمنٹ کا شکار ہونے لگے، ایک سال میں 521 مردوں نے ہراسگی...
-
لاہور میں نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام،مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا



















































