بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسٹیفن ہاکنگ کی وہیل چیئر لاکھوں ڈالرز میں فروخت

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کے زیراستعمال خود کار وہیل چیئر کو 10 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کے مقالے اور زیراستعمال دیگر اشیا نیلامی کے لیے 8 نومبر کو پیش کی گئیں جس میں ایک شخص نے وہیل چیئر کی بولی لگا کر اُسے خریدا۔ آنجہانی سائنس دان کی 22 اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔

بولی میں حصہ لینے والے خواہش مند افراد نے چیزوں کی آن لائن کی قیمتیں بھی لگائیں۔ اسٹیفن ہاکنگ کے مقالے اور دیگر خطوط بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، سائنسی دستاویزات کی قیمت 13 لاکھ سے ساڑھے 19 لاکھ جبکہ وہیل چیئر کی 10 سے 15 لاکھ امریکی ڈالر قیمت رکھی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش لندن میں واقع کرسٹی نیلام گھر میں اشیاء کی نیلامی کا پروگرام شروع ہوا تو سب سے پہلے لوگوں نے وہیل چیئر کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، برطانوی شہری نے سب سے زیادہ 10 لاکھ امریکی ڈالر (تیرہ کروڑ 35 لاکھ روپے) بولی لگا کر وہیل چیئر حاصل کی جبکہ آنجہانی سائنس دان کے ایک مقالے کو دوگنی رقم ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا۔ اسٹیفن ہاکنگ کے سن 1965 میں لکھے گئے ایک سو ستر صفحاتی مقالے ’پراپرٹیز آف ایکسپینڈنگ یونیورسز‘ کو قریب پانچ لاکھ پچاسی ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا۔ آنجہانی سائنس دان کی صاحبزادی لوسی نے اعلان کیا کہ اشیاء کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ’ ہاکنگ ویلفیئر‘ میں عطیہ کی جائے گی، اس اقدام سے اسٹیفن کے چاہنے والوں کو اُن کی غیر معمولی زندگی کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔ متعدد کائناتوں کی موجودگی سے متعلق اسٹیفن ہاکنگ کی آخری تحقیق ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی تھا۔ اسٹیفن کی تصنیف ’وقت کی مختصر تاریخ‘ بریف ہسٹری آف ٹائم‘ کو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…