جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

او ایل ایکس کا نیا لوگو صارفین کو الجھن کا شکار کرنے لگا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن اشتہارات کی ویب سائٹ او ایل ایکس نے لگ بھگ 12 سال بعد اپنی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لوگو، ایپ اور ویب سائٹ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں سے پاکستان پہلا ملک ہے جہاں او ایل ایکس نے اپنا نیا برانڈ

اور پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی پاکستان کو ایک اہم مارکیٹ کے طور پر اجاگر کرنے، روایتی کلاسیفائیڈ اشتہاروں کو جدید بنانے کا حصہ ہے، اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے زیادہ اینڈ-ٹو-اینڈ سروسز پیش کی گئی ہیں جبکہ استعمال کرنے والوں کو خریدو فروخت کے لیے زیادہ آپشنز فراہم کیے گئے ہیں۔ تاہم کمپنی کے نئے لوگو کو پہلے کے مقابلے میں برکشش قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ اگر پہلے لوگو 3 رنگوں کے ساتھ زیادہ نمایاں تھا، تو اب تینوں الفاظ یعنی او ایل ایکس کے پس منظر کو نیلا کر دیا گیا ہے جبکہ ایل کو اس طرح تحریر کیا گیا ہے کہ آئی کی طرح نظر آ رہا ہے، جو کہ صارف کو الجھن میں ڈال سکتا ہے کہ یہ او ایل ایکس (OLX) ہے یا او آئی ایکس (OIX)۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا لوگو لندن کی ڈیجیٹل ایجنسی کی مدد سے تیار کیا گیا مگر جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ یہ دیکھنے میں کچھ متاثرکن نہیں، ویسے آپ کیا سوچتے ہیں یہ بتانا مت بھولیں۔ اس موقع پر کمپنی کے کنٹری منیجر بلال باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارم میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، ان تبدیلیوں میں چیٹ، پوسٹنگ، براؤزنگ اور سوشل ایکسپیرینس شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد ایسے نئے فیچرزشامل کیے گئے ہیں جو اس سروس کو استعمال کرنے والوں کے لیے اشیاءکی خرید و فروخت کو زیادہ آسان اور تیزتر بناتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…