جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا دنیا بدل دینے والا ’منصوبہ‘

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا میں ٹوائلٹس کی کمی کو بہت بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں اور اب انہوں نے اس کا حل بھی پیش کردیا ہے۔ چین میں ٹوائلٹ ایکسپو کے دوران انہوں نے ایک نیا ٹوائلٹ سسٹم متعارف کرایا جس کے لیے پانی یا نکاسی آب کے نظام کی ضرورت نہیں ، بلکہ ایسے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو کہ انسانی فضلے کو کھاد میں تبدیل کردیتے ہیں۔

منگل کو بیجنگ میں ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ‘ہم یہاں سب ایک ہی وجہ سے موجود ہیں، کیونکہ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی محفوظ نکاسی آب کی سہولت سے محروم ہے جو کہ صحت مند اور اچھی زندگی کے لیے ضروری ہے’۔ بل گیٹس کی نظر میں 2017 میں کیا اچھا رہا؟ پیر کو بل گیٹس نے ایک ویڈیو ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے اپنا اور اپنی فاﺅنڈیشن کا دنیا بھر میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کے مشن کی وضاحت کی۔ محفوظ نکاسی آب کی اہمیت کو ظاہر کرنے کے لیے بل گیٹس گزشتہ روز ایکسپو کے دوران ایک جار لے کر آئے جس میں انسانی فضلہ بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ‘آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس جار میں کیا ہے اور آپ ٹھیک سوچ رہے ہیں یہ انسانی فضلہ ہے، فضلے کی اتنی معمولی مقدار میں 200 ٹریلین روٹا وائرس، 20 ارب شیگیلا بیکٹریا اور ایک لاکھ پیراسیٹک وارم انڈے ہیں’۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نکاسی آب کے ناقص نظام کے نتیجے میں ہر سال دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر لگ بھگ 5 لاکھ بچے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ طبی اور دیگر اخراجات کی مد میں 223 ارب ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔ انسانی فضلے کی نکاسی نہ ہونے کے نتیجے میں ارگرد کے ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بل گیٹس کی سب سے بڑی خواہش بل گیٹس نے چین میں اپنے خطاب کے دوران کہا ‘انسانی فضلے کی نکاسی نہ ہو تو وہ زیرزمین پینے کے پانی کو آلودہ کردیتا ہے، ہم نے اس مقصد کے حصول سے بہت دور ہیں جو کہ دنیا نے 2015 میں طے کیا تھا کہ ہر ایک کو محفوظ ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہوگی’۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کا مقصد ایسا تخلیقی نکاسی آب کے حل سامنے لانا ہے جس سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد فائدہ اٹھاسکیں۔ ایسے متعدد ‘نئے ٹوائلٹس’

کو اس وقت جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اپنی ویڈیو میں بل گیٹس نے بتایا کہ ایک روایتی ٹوائلٹ کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب جن نئے ٹوائلٹس کو آزما رہے ہیں، ان کے لیے پانی کی ضرورت ہی نہیں، اور انہیں نکاسی آب کے نظام سے منسلک کرنا بھی ضروری نہیں’۔ اب اس منصوبے کے اگلے قدم کے طور پر ان کا کانسیپٹ مختلف کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا اور بل گیٹس کا تخمینہ ہے کہ 2030 تک ایسے ٹوائلٹس کے مارکیٹ کی مالیت 6 ارب ڈالرز سے زائد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…