اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 9 سو پوائنٹس نیچے آگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 9 سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہی ہوا جہاں مقامی حصص مالکان نے اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔

کاروباری روز کا آغاز 41 ہزار 8 سو 82 پوائنٹس کے ساتھ ہوا تھا تاہم اب تک یہ 41 ہزار 2 سو 5 پوائنٹس تک آچکا ہے لیکن اس میں سب سے زیادہ 965 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مزید 2.2 فیصد اضافہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بدستور بہتری کی جانب جانے والی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے مزید حصص کی خریداری میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح غیر ملکی حصص مالکان نے بھی اپنے شیئرز کو فروخت کرنا شروع کردیا۔ مارکیٹ ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے اسٹاک ایکسچینج میں اس شدید مندی کی بڑی وجہ وزیرِ اعظم کا دورہ چین ہے، جہاں 5 ارب ڈالر کے پیکیج کی باز گشت سنائی دی جارہی تھی لیکن اب تک ایسا کوئی پیکیج نہیں ملا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس دورے سے متعلق حتمی طور پر یہ بات سامنے نہیں آجاتی کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے کیا پیکیج دیے جارہے ہیں، تب تک اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت جاری رہے گی۔ اس وقت سیمنٹ، آئل اور گیس سیکٹر میں شدید مندی دکھائی دی لیکن بینکنگ سیکٹر میں کچھ بہتری نظر آئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…