ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’غیر ملکی این جی اوز پاکستان میں ہم جنس پرستی کی ترغیب دے رہی ہیں‘‘ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سینٹ میں آئی این جی اوز کی مشکوک سرگرمیاں بے نقاب کر دیں، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی این جی اوز کی مشکوک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی این جی اوز کی مشکوک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے، بعض تنظیمیں حساس معلومات کی کوشش اور ہم جنس پرستی کی ترغیب دینے میں ملوث، سینٹ کمیٹی کی آئی این جی اوز پالیسی کی کابینہ سے منظوری کی تجویز،

شیریں مزاری نے سینٹ فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ آئی این جی اوز حساس علاقوں میں میپنگ اور حساس اداروں کی معلومات اکٹھی کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے لوگ پتہ نہیں یہ بات کیوں نہیں بتاتے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ آئی این جی اوز نوجوانوں کو ہم جنس پرستی پر ابھارتی ہیں، وہ گے میرج پر سیمینار بھی کرانا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بین الاقوامی این جی اوز پر خلاف قانون پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو نئی پالیسی بنا کر کابینہ سے منظوری کرانے کی ہدایت کر دی،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ تحقیقات کے بعد74آئی این جی اوز کو پاکستان کے اندر کام جاری رکھنے کی اجازت دی جبکہ27آئی این جی اوز کے کام کرنے پر پابندی عائد کی، متعدد آئی این جی اوز ملکی مفاد کی خلاف کام کر رہی تھیں،قومی سلامتی کے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس پر آئی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا،وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی این جی اوز کو پاکستان کے قوانین کو تسلیم کرنا ہوگا، پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کے اندر متعدد آئی این جی اوز اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے ملک مخالف اقدامات کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی این جی اوز کو آگاہ کیے بغیر کا کرنے سے روک دیا گیا،

آئی این جی اوز نے 2017میں 483ملین ڈالرز خرچ کیے، وزارت داخلہ نے پابندی لگانے کی منظوری کابینہ سے نہیں کی۔پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر ثنا جمالی، سینیٹر کیشو بائی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری انسانی حقوق اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

یڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ جبری گمشدگیوں کا معاملی سنجیدہ ہے۔اس حوالے سے پاکستان کو بین الاقوامی معائدوں پر دستخط کرنے چاہئیں۔کمیٹی اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بین الاقوامی این جی اور (آ ئی این جی اوز) پرپابندی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی این جو اوز کے معاملات کی چھان بین 2015سے شروع کی گئی۔ تحقیقات کے بعد74آئی این جی اوز کو پاکستان کے اندر کام جاری کرنے کی اجازت دی

جبکہ27آئی این جی اوز کے کام کرنے پر پابندی عائد کی۔جن آئی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا ان کو 2ماہ کے اندر کام ختم کر کے ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ اگر این جی اوزچاہیں تو6ماہ بعد دوبارہ وزارت داخلہ کو درخواست کر سکتے ہیں۔جن آئی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا ان میں سے18نے اپیل کی جس پر سماعت جاری ہے۔قومی سلامتی کے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس پر آئی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا۔جن کو کام کرنے سے روکا گیا وہ ملکی مفاد کی خلاف کام کر رہی تھیں۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یہ ادارے حساس مقدمات کے خفیہ نقشے بنانے میں بھی ملوث پائے گئے۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ دور حکومت میں بھی این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان نے دہائیوں سے بین الاقوامی این جی اوز کو کھلا ہاتھ دیے رکھا اور اب ان کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں تو واویلا مچایا جا رہا ہے۔پاکستان کے اندر متعدد آئی این جی اوز اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے ملک مخالف اقدامات کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ کئی این جی اوز ایسی ہیں کو سیاسی مقاصد کیلئے پاکستانی عوام کو استعمال کر رہی ہیں۔پاکستان کے اندر جمہوریت آئی این جی اوز کی موجودگی کی محتاج نہیں ہے۔ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک این جی او نے سوشل ورک کی آڑ میں اسامہ بن لادن کو ٹریس کیا جس سے خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کو دو سال نقصان پہنچا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوال کیا کہ وزارت داخلہ کا کون سا قانون ہے جس کے تحت بین الاقوامی این جی اوز کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی این جی اوز کو ریگولیٹ کرنا وزارت انسانی حقوق کا دائرہ اختیار تھا لیکن وزارت داخلہ نے آئی این جی از پر پابندی لگاتے ہائے وزارت انسانی حقوق سے مشاورت بھی نہیں کی۔آئی این جی اوز کو بغیر وجوہات بتائے بغیر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی این جی اوز نے 2017میں 483ملین ڈالرز خرچ کیے۔وزارت داخلہ نے آئی این جی اوز کے کام پر پابندی لگانے کی کابینہ سے احکامات بھی نہیں لیے۔ کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے بھی آئی این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔شیریں مزاری نے کہا کہ آئی این جی اوز کو پاکستان کے قوانین کو تسلیم کرنا ہوگا۔ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…