جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

زیادہ ٹی ٹوئنٹی کلین سوئپ : پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ،ورلڈ ریکارڈ قائم

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

دبئی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے حالیہ یواے ای سیریزمیں آسٹریلیاکے بعد نیوزی لینڈکو بھی کلین سوئپ سے دوچار کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیاہے۔ پاکستان نے اپنے پانچ کلین سوئپس میں ویسٹ انڈیزکے خلاف دو جبکہ سری لنکا، آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ایک کیاہے۔پاکستان کے بعد افغانستان نے دوسرے زیادہ تین کلین سوئپ کئے ہیں تاہم افغان سائیڈ نے یہ کلین سوئپ بنگلہ دیش کے علاوہ آئرلینڈ اور یواے ای کی قدرے کمزور ٹیموں کے خلاف کئے ہیں۔ جس کے

بعد بھارتی ٹیم مختصر فارمیٹ کے تین یا زائد میچز پر مشتمل دو سیریزمیں تمام میچز جیت کر یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہے۔بھارت نے آسٹریلیا اورسری لنکا کو ایک ایک بار3میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا اسی طرح 3میچز کی سیریز میں آسٹریلیا ،بنگلہ دیش،آئرلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور یو اے ای نے مخالف ٹیموں کیخلاف کلین سوئپ کیا۔پاکستان، افغانستان اور بھارت کے علاوہ کوئی ایسی ٹیم نہیں ہے جس نے تین یا زائد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی باہمی سیریزمیں ایک سے زائد بار کلین سوئپ کیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…