بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

یمنی فوج نے الحدیدہ میں باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی،31جنگجوہلاک

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

صنعاء(این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افواج نے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے بعد باغی مزید محصور ہو گئے جبکہ تازہ لڑائی میں 31جنگجومارے گئے،عرب ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج نے اتوار کے روز شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو الحدیدہ کے مشرق میں 50 مال روڈ سے بے دخل کردیا جس کے بعد باغیوں کی مرکزی سپلائی لائن سرکاری فوج کے کنٹرول میں آگئی ۔یمنی فوج کے العمالہ بریگیڈ کے شعبہ اطلاعات

کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ سرکاری فوج نے یمن موبائل کمپنی کے ہیڈ کواٹر اور تزویراتی علاقے 16 کلو میٹر کے اطرافم میں کئی اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ لڑائی میں 31جنگجومارے گئے جبکہ بھاری مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔یمنی فوج کے العاملہ بریگیڈ نے دو روز قبل الحدیدہ کے جنوب سے باغیوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیاتھا۔ اس آپریشن میں یمنی فوج کو مقامی مزاحمتی فورسز اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…