لاہور (نیوزڈیسک)نامور اداکار جان ریمبو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فلموںاور ڈراموں میں معاشرے میں جنم لینے والے مسائل کوموضوع بنانا چاہیے ، کسی بھی پراجیکٹ میں سنجیدہ موضوع کے ساتھ کامیڈی بھی لازمی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں جان ریمبو نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بسنے والے ایسے ایسے مسائل کا شکار ہیں اگر انہیں اپنی فلموں اور ڈراموں میں موضوع بنایا جائے تو اس سے نہ صرف پراجیکٹ کامیاب ہو سکتے ہیںبلکہ ان مسائل کواجاگر بھی کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورت ثقافت میں کوئی اس کا ثانی نہیں لیکن بد قسمتی سے ہم اسے بھی اپنا موضوع بنانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں اورنگار خانوں کی ویرانی کے مناظر بہت تکلیف دہ ہے لیکن امید ہے کہ ہماری انڈسٹری جلدکامیابی کی جانب گامزن ہو گی