منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں

9 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے تک اضافے کی تجویز کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا جس کے بعد پیٹرول 97 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی نئی قیمت پر فروخت ہو گا۔ پہلی مرتبہ سی این جی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 82 روپے 44 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہو گا۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا گیا تھا اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی کی قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں بھی 14فیصد اضافہ کیا تھا اور 25 اکتوبر کو حکومت نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً 1.6 فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…