منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب کے بعد چین اوریو اے ای بھی پاکستان کی مدد کو تیار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو لاحق معاشی مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کےبعدچین اوریو اے ای بھی پاکستان کی مدد کو تیار ہیں ، امریکی ،میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی پیکج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا ہاوس وائس آف امریکہ کا کہنا ہے کہ چین بھی پاکستان کو مالی گرانٹس دینے کو تیار ہے، گرانٹ وزیر اعظم عمران خان کے

پہلے دورے میں متوقع ہے، وزیر اعظم 3 سے پانچ نومبر تک چین کا دورہ کریں گے، دورے کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج دینے پرسنجیدگی سےغورکررہاہے، یو اے ای کی جانب سے بھی چھ ارب ڈالر کے پیکج ملنےکا امکان ہے۔ وی اواے کا کہنا ہے کہ پاکستانی زرمبادلہ ذخائر کا حجم آٹھ ارب ڈالر رہ گیا ہے، پاکستان کو بیرونی اور مقامی ادائیگیوں کیلئے فوری طور پر بارہ ارب ڈالر درکار ہیں ۔اس کے علاوہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کیلئے فارن کرنسی کی ضرورت ہے۔ خیال رہے وزیر اعظم عمران خان اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کے لیے روانہ ہوں گے، وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے۔ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ چینی سفیر نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا چینی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے، چین نے فیصلہ کیا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی خریداری بڑھائیں گے۔ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔ معاہدے پر وزیرخزانہ اسدعمر اور سعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نے دستخط کیے۔ وزیر اعظم کے کامیاب دورے میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ معدنی ذخائر کے شعبے کی ترقی کے لیے سعودی عرب کا وفد جلد پاکستان آئے گا جبکہ ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کرنے کیلئے انھیں قائل کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…