جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کردیا ،سعودی عرب نے کس شرط پر پاکستان کو قرضہ دیا؟تہلکہ خیز اعتراف

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کو 3 فیصد شرح سود پر قرض دیا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ میری عمران خان سے پوری ہمدردی ہے ۔ان کوبرے حالات میں حکومت ملی ہے۔میں سچا آدمی ہوں ، 8 سال سے میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ میرا ریلوے میں نعرہ ہے آرام حرام ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو3 فیصد انٹرسٹ ریٹ پر قرض دیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک پیج پر نہیں ہیں۔انہوں نے پیشگوئی کی بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کی دسترس سے باہر نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے تواب حکمرانی میں آکر معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، صاف پانی میں کرپشن کی۔ مجھے اختیار مل جائے تومیں ان 40کرپٹ لوگوں کو مینارپاکستان پر کھڑا کرکے گولی مار دوں ، مہنگے وکیلوں کے چکرسب رولے ختم ہوجائیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ سارے ٹی وی چینلز کو اکٹھا کیا جائے، شاہد خاقان عباسی جہاں چاہتے ہیں ، میں ان کے ساتھ ایل این جی پر مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔دریں اثنا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سر گرمیوں سے ملک میں کچھ نہیں ہونے جارہا ، پاکستان کی گاڑی آگے چلے گی اور اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا ، سعودی عرب سے اچھے معاملات ہوئے ہیں ،وزیر اعظم کا چین کا دورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور اس دورے سے بھی اچھی توقعات ہیں ، سی پیک درحقیقت ریلوے کا ہے لیکن اسے چرا لیا گیا ،ایم ایل Iکے بعد ایم ایل IIکے حوالے سے بھی جائز اور حقیقت پسندانہ معاملات طے پا جائیں گے ،واضح انتباہ کر رہا ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ عہدے لینے والے افسران 10نومبر تک گھروں کو چلے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…