پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہودی معبد میں قتل عام دہشت گردی ہے : رابطہ عالم اسلامی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)رابطہ عالم اسلامی نے امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ یہودی معبد میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہے جس میں بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پنسلوینیا کے شہر پیٹرز برگ میں یہودی معبد میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعزیت کی اور عبادت گاہ

میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں میں نہتے افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنانا دہشت گردی اور سنگین جرم ہے۔ ایسے افراد انسانیت کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ معبد میں فائرنگ اور بے گناہوں کے قتل عام سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں کمی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور بھی اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ دو روزقبل امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک یہودی معبد میں فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…