ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سام سنگ کمپنی کی برینڈ ایمبیسیڈر کونسی کمپنی کاموبائل فون استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، کمپنی نےکتنے ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا، روسی صدر پوٹن کا اس حسینہ سے کیا تعلق ہے؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018 |

ماسکو(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے روس میں لائیو پروگرام کے دوران حریف کمپنی ایپل کا موبائل استعمال کرنے پر اپنی برانڈ ایمبیسیڈر پر 1.6ملین ڈالرز کا مقدمہ کر دیا۔بڑے سیاستدانوں تک رسائی رکھنے والی روس کی مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی کسینیا سبچک کو سام سنگ نے اپنے موبائل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا اور ساتھ ہی یہ ذمہ داری بھی

سونپی تھی کہ وہ عوام میں سام سنگ کا موبائل استعمال کریں۔گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کسینیا لائیو شو کے دوران آئی فون ایکس استعمال کرتے ہوئے پائی گئیں حالانکہ انہوں نے ایک کاغذ کی مدد سے اسے چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ رکھ سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر اپنے معاہدے کے برخلاف روس میں تمام سماجی تقریبات اور ٹی وی شوز کے دوران آئی فون ایکس کا ہی استعمال کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر سام سنگ نے روسی صحافی کو 1.6ملین ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے تاہم ابھی تک کسینیا یا سام سنگ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔36 سالہ اینکر سینٹ پیٹرز برگ کے پہلے میئر اناتولی سوبچک کی بیٹی ہیں میئر اناتولی سوبچک کی بیٹی ہیں جو موجودہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے استاد تصور کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے روسی صدر کے اہلخانہ سے گہرے مراسم ہیں۔سوبچک نے 45 سالہ روسی اداکار میکسم وتورگن سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے اور رپورٹس کے مطابق ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔روس کی ’پیرس ہلٹن‘ کے نام سے مشہور صحافی رواں سال منعقدہ روس کے صدارتی انتخاب میں صدر پیوٹن کے مدمقابل سب سے نوجوان اور واحد خاتون امیدوار تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…