بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بیت المقدس ،عرب لیگ کی اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں عیسائیوں اور پادریوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) عرب لیگ نے فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے عیسائی شہریوں اور گرجا گھروں کے پادریوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں ’القیامہ‘ چرچ کے صحن میں احتجاج کرنیوالے عیسائی کارکنوں اور پادریوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ ناقابل قبول اور وحشیانہ حرکت ہے۔ اس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پرحملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد پادریوں سمیت کئی شہری زخمی اور گرفتار ہوگئے تھے۔عیسائی کمیونٹی دیر السلطان گرجا گھر کی تعمیر ومرمت پر پابندی اور القدس میں موجود گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کر رہی تھی کہ قابض فوج ان پر پل پڑی۔عرب لیگ کا کہنا ہے کہ وہ القدس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…