ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے امریکہ اور یورپی این جی اوزپر پابندیاں عائد کردیں،روس کا زبردست ردعمل سامنے آگیا، روسی وزرات خارجہ کی ترجمان کی پریس بریفنگ 

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

ماسکو(آئی این پی) روس نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور یورپی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کا اس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس معاملے پر تبصرہ کرنا درست نہیں ۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذخاروفا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

پاکستانی صحافی کی جانب سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومت ملک کے قومی مفاد کے خلاف کام کرنے والی مخالف بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف آپریشن بارے روس کے مؤقف اور رائے جاننے کیلئے سوال پوچھا گیا تھا ۔ان تنظیموں کو حکومت کی جانب سے جلد پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان میں متعدد آئی این جی اوز کا تعلق امریکہ اور یورپی ممالک سے ہے ۔ صحافی کے سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکی اور یورپی آئی این جی اوز پر پابندی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے اس معاملے پر کوئی بھی کمنٹس کرنا درست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی تصدیق کرسکتی ہیں کہ ماضی قریب میں بدقسمتی سے روس میں کئی امریکی اور یورپی این جی اوز بڑی تعداد میں میڈیا ہاؤسز کے ہمراہ وہ سرگرمیاں نہیں کر رہے تھے جو سرکاری سطح پر بیان کی گئیں ۔  روس نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور یورپی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کا اس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس معاملے پر تبصرہ کرنا درست نہیں ۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذخاروفا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…