جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

میں اس وفاقی وزیرکی بھرتی کیلئے سفارش کرونگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیران کن بیان دیدیا،عمران خان کے کس وزیر کو کس محکمے میں بھرتی کروانا چاہتے ہیں؟جانئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کو غلط معلومات نہیں دیں گے۔ واٹر بورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا کہ فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے، پاکستان کوارٹرز کی جگہ سندھ کی نہیں وفاق کی ہے۔پولیس آپریشن کو روک دیا ہے، ہم اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے

ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر آبی وسائل اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو والو مین کی نوکری کی پیش کش کر دی۔انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا کہ فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے، پاکستان کوارٹرز کی جگہ سندھ کی نہیں وفاق کی ہے۔انہوں نے کہاکہ والو بند کرنا اور کھولنا کسی اور کا کام ہے، فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انہیں والو بند کرنا اور کھولنا آتا ہے، اگر کوئی ویکسنی ہوئی تو واٹربورڈ کو کہیں گے ان کا انٹرویو لیں اور اگر وہ میرٹ پر اترتے ہیں تو انہیں نوکری دیں، اس طرح ان کا شوق پورا ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی نے بہت زیادہ معلومات اور 46 ٹھیکے داروں کی دس سال کی تفصیلات مانگی ہیں انہیں جمع کرنے میں وقت درکار ہے، ہم وہ معلومات جمع کررہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے میں سندھ حکومت کے دس سال کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، حکومت کے تقریبا 27 ہزار اکانٹس ہیں انہیں جمع کرنے میں وقت لگے گا، شاید سپریم کورٹ کو اس معاملے میں درست نہیں بتایا گیا، سندھ حکومت جے آئی ٹی سے کچھ نہیں چھپائی گی یا غلط معلومات نہیں دے گی، جے آئی ٹی نے مجھے بھی بلایا تو حاضر ہوں گا۔وزیر اعلی سندھ نے پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر کہا کہ یہ مکانات سپریم کورٹ کی ہدایت پر خالی کرائے جارہے ہیں، عدالتی احکامات ایسے نہیں ہونے چاہئیں جس سے امن و امان کا

مسئلہ پیدا ہو، ہم عدالت کے حکم کے پابند ہیں، معاملے میں تشدد نہیں ہونا چاہئیے اس لیے پولیس آپریشن کو روک دیا ہے، ہم اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکانٹس کیس کی سماعت میں جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا، تعاون کے لیے تحریری درخواست دینے کے باوجود سیکرٹری توانائی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…