اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین نے 1998 میں طیارہ ہائی جیک کرنے والے 3 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں جس کے بعد انہیں حیدرآباد سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو ڈیتھ وارنٹ لینے کی ہدایت کردی۔ حیدرآباد سینٹرل جیل میں قید مجرموں میں شہسوار بلوچ، شبیر بلوچ اور صابر بلوچ شامل ہیں جنہیں ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد وہیں پھانسی دی جائے گی۔واضح رہے کہ تینوں مجرموں نے 1998 میں پی آئی اے کا طیارہ بلوچستان سے اغوا کر کے لے جانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے حیدرآباد میں طیارہ اتارلیا گیا جب کہ مجرموں کے خلاف سائٹ پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں ہی 24 مئی 1998 کو مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد اسی سال اگست میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
طیارہ ہائی جیک کرنے والے 3 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ



















































