اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی مشترکہ تحقیقات کیلئے سعودی عرب اور ترکی مابین اعلی سطحی رابطہ اور مشترکہ تحقیقات کے فیصلے پر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ پر سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر طیب اردگان مابین رابطہ اور مل کر
کام کرنے کی خواہش خوش آئند ہے ‘ معاملے کے حقائق کو عوام تک لانا اور ذمہ داروں کو سزا دینا مثبت قدم اور فراہمی انصاف کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سعودی عرب اور ترکی کا سعودی صحافی جمال خشوگی قتل کی مشترکہ تحقیقات کیلئے اعلی سطحی رابطہ ہوا ہے۔ جس پر پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی جانب سے مشترکہ تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مشترکہ تحقیقات کے لیے کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر طیب اردگان سے رابطہ کیا ہے جس پر پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کے مابین اعلی سطحی رابطے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی طرف سے جمال خشوگجی معاملے پر ملکر کام کرنے کی خواہش خوش آئند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے معاملے کے حقائق کو عوام تک لانا اور ذمہ داروں کو سزا دینا مثبت قدم اور فراہمی انصاف کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی مشترکہ تحقیقات کیلئے سعودی عرب اور ترکی مابین اعلی سطحی رابطہ اور مشترکہ تحقیقات کے فیصلے پر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ پر سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر طیب اردگان مابین رابطہ اور مل کر کام کرنے کی خواہش خوش آئند ہے