پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کی نااہلی کم وقت میں ہی سامنے آگئی ، یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ملک چلا سکتی ہے، ‘ آصف زرداری نے تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چےئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں ہی سامنے آگئی ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہو کر قراداد لانی ہوگی کہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے،چیئرمین نیب پر نہیں بلکہ ان کے طور طریقوں اور سوچ پر تنقید کرتا ہوں،

کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے،این آر او کا مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، ہو سکتا ہے اس سے شاید ایم کیو ایم یا میا ں صاحب کو کوئی فائدہ ہوا ہو۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،نیئر بخاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہم ایسی پالیسیاں لائے تھے جو نوازشریف کو پسند نہیں آئیں اور ان کے آتے سے و ہ پالیسیاں ختم ہوگئیں۔اب ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دلہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتا ہے اور جس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرا دیں۔این آر او سے مستفید ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ میں این آر او سے مستفید نہیں ہوا، یہ سب ڈھکوسلے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے این آر او ختم کر دیا تھا، اس این آر او سے ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم یا میاں صاحب کو کوئی فائدہ ہوا ہو۔میں تو آج بھی نوازشریف کے دور میں قائم کیے گئے مقدمات بھگت رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو گھر کے نوکروں کو بھی بلا کر تحقیقات کررہا ہے ، سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں بھی ایسے ہی حالات کا سامنا رہا تھا۔چیئرمین نیب پر تنقید نہیں کررہا بلکہ ان کی سوچ اور طریقہ کار پر تنقید کرتا ہوں۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ انسان کے پاس جب کرسی آجاتی ہے تو اس کے انداز بدل جاتے ہیں،

میرے پاس بھی عہدہ صدارت تھا لیکن میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت چل سکتی ہے نہ ملک چلا سکتی ہے، ان سے ملکی معاملات اور اقتدار نہیں سنبھالا جا رہا،موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت کی ناکامی سے متعلق قرار داد پیش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی حکومت میں ہم جیلوں میں تھے، مشرف کو نائن الیون کے بعد امداد ملی تو حالات بہتر ہوئے، پرویز مشرف کی آمد پر بھی ایسے ہی حالات تھے،

ملک بحران کا شکار تھا۔جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امداد کا سلسلہ بند ہو چکا تھا لیکن ہم نے چیلنج کو قبول کیا ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد منصوبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہم نے اپنے دورمیں مستقبل کی پالیسیاں بنائیں جو میاں صاحب کوپسند نہ آئیں اور انہیں آتے ہی ختم کر دیا گیا۔ہم ایک ایگرو انڈسٹریل ملک ہیں۔ پاکستان میں کسی حکومت نے نہ کچھ بچانے کی بات سوچی ہے اور نہ سنبھالنے کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بات کی پرواہ کیے بغیر پارلیمنٹ کو تمام اختیارات منتقل کئے ،بطور قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے اصولی فیصلہ کرنا ہو گا۔۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ حکومت سازشوں کا مرکز اور اسلام آباد سازشوں کا شہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…