پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ’غیر سرکاری‘ تجزیہ کروانے کا فیصلہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپنر سعید اجمل کا برطانیہ میں آئی سی سی کے منظور شدہ لیبارٹری سے بولنگ ایکشن کا ’غیر سرکاری‘ تجزیہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سعید اجمل کے باؤلنگ کا تجزیہ سوموار کو لوبرو یونیورسٹی کے نیشنل کرکٹ پرفارمنس سینٹر میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سعید اجمل سنیچر کے روز برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے اور پیر کے روز ان کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کیا جائے گا۔آئی آئی سی کی طرف سے پابندی کے بعد سیعد اجمل ماضی کے مشہور سپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کہتے رہے ہیں کہ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں واضح بہتری آئی ہے۔پاکستان کے ماضی کیسپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل کو اپنا بولنگ ایکشن ٹھیک کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔آئی سی سی نے سعید اجمل کے ایکشن کا بائیو مکینک جائزے کے بعد ان پر پابندی عائد کر دی تھی۔آئی سی سی کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں 15 ڈگری سے تجاوز کرتی ہیں جو کسی بھی بولر کے بولنگ ایکشن کی قانونی حد ہے۔
36سالہ سعید اجمل دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہوا تھا تاہم بعد میں وہ کلیئر ہوگئے تھے۔ماضی میں سعید اجمل یہ موقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ ایک ٹریفک حادثے کی وجہ سے ان کا بازو متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے آئی سی سی نے انھیں 15 ڈگری سے زیادہ کی چھوٹ دے رکھی ہے۔سعید اجمل ٹیسٹ کرکٹ میں 178، ون ڈے میچوں میں 183 اور ٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔آئی سی سی نے حالیہ دنوں میں مشکوک بولنگ ایکشن کے معاملے میں انتہائی سخت موقف اختیار کر رکھا ہے اور سعید اجمل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شلنگفرڈ، زمبابوے کے پراسپر اتسیا، نیوزی لینڈ کے ولیم سن اور بنگلہ دیش کے سہاگ غازی ، اور سری لنکا کے سنیا نائیکے کی بولنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…