اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ،بڑے بڑے نام زد میں آگئے، دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا صوبہ میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ‘پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی ،ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے بجلی چوری کیخلاف جلد قومی مہم شروع کی جائے گی۔بجلی چوری کیخلاف قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبہ کی سطح پروزیر اعلی ٹاسک فورس جبکہ ڈویژن اور اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ،پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ عوامی آگاہی کیلئے بھی مہم شروع کی جائے۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی حکومتوں کا مکمل تعاون درکار ہوگا۔ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔  پنجاب حکومت کا صوبہ میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ‘پہلے مرحلے میں انڈسٹریل، کمرشل اوربڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی ،ایم ڈی پیپکو، سیکرٹری پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…