منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی خریداروں کی پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی نمائش میں شرکت انتہائی خوش اور حوصلہ افزاء ہے : ڈی جی ٹڈیپ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹڈیپ)کے ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی پاکستا ن میں منعقدہ کارپٹ کی نمائش میں شرکت انتہائی خوش اور حوصلہ افزاء ہے ،پاکستانی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اوروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،روابط کو فروغ دینے

اورباہمی تجارتی بڑھانے کیلئے صرف حکومتوں ہی نہیں بلکہ نجی سطح پر بھی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ36ویں عالمی نمائش کی ایوارڈ تقریب سے خطاب اور چین کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد الطیف ملک ،چیئرمین نعیم ساجد ،کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان، نارتھ زون کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان،سینئر ممبر ریاض احمد،چیف آرگنائزر قمر ضیاء ، میجر (ر) اختر نذیر ،اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی جی ٹڈیپ میاں ریاض احمد نے نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں اورمندوبین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور آپ لوگوں کی آمد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔روابط کے فروغ اور باہمی تجارت کے فروغ میں نجی سطح پر تبادلے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کی وجہ سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کی دنیا میں مانگ ہے اس لئے مینو فیکچررز کو چاہیے وہ نہ صرف معیار کو برقرا ر رکھیں بلکہ اس میں مزید جدت بھی لائیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور اس کے مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی تعاون فراہم کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔کارپٹ کی تین روزہ عالمی نمائش گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ۔نمائش میں شریک غیر ملکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی جبکہ شہریوں کی کثیرتعداد نے بھی نمائش کا وزٹ کر کے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے معیار کو سراہا اور خریداری بھی کی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…