بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزیداضافہ،ایک ڈالر اب کتنے کا ہوگیا؟تفصیلات جاری، سونا مزید سستا ہوگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.60روپے اورقیمت فروخت133.70روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.20روپے اورقیمت فروخت134.00روپے سے بڑھ کر134.20روپے ہوگئی۔جمعرات کویوروکی قیمت خریدمیں مستحکم اورقیمت فروخت میں75پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید152.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.00روپے سے بڑھ کر154.25روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید173.25روپے سے گھٹ کر172.75روپے اورقیمت فروخت176.00روپے سے گھٹ کر175.75روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید35.20روپے اورقیمت فروخت35.80روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید36.10روپے سے گھٹ کر36.00روپے اورقیمت فروخت36.80روپے سے گھٹ کر36.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے بڑھ کر20.00روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1226ڈالرسے گھٹ کر1224ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،

حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب250روپے اور215روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت61750روپے سے گھٹ کر61500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52941روپے سے گھٹ کر59726روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…