جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا تسلسل جاری ،ایک ہی دن میں سرمایہ کاری مالیت میں کتنا بڑا اضافہ ہوگیا؟ حیرت انگیز صورتحال،متعددنفسیاتی حدیں بحال

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی37700،37800اور37900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.05فیصدزائدجبکہ73.52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث جمعرات کوکاروبار کا آغازمنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 37440پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے کیمیکل،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی38100کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر38000کی نفسیاتی حد سے گرگیا۔تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 334.91پوائنٹس اضافہ سے37982.25پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے275کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں66ارب70 کروڑ71لاکھ63ہزار627روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب62 ارب82 کروڑ27لاکھ92ہزار531روپے ہوگئی ۔جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ34لاکھ840شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ92لاکھ33ہزار690 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے اضافے سے2499.99روپے اورانڈس موٹرزاینڈکوکے حصص کی قیمت55.51روپے اضافے سے1165.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.00روپے کمی سے7200.00روپے اوراوساکاپاک کے حصص کی قیمت13.30روپے کمی سے252.75روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ48لاکھ9ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت84پیسے اضافے سے15.22روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ38ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت90پیسے اضافے سے23.00روپے ہو گئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس139.17پوائنٹس اضافے سے18297.55پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس827.32 پوائنٹس اضافے سے64899.83پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس275.04پوائنٹس اضافے سے28129.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…