بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

میڈیا کی آزادی نے پاکستان کو بدل کر رکھ دیا ،حکومت کاپیمرا کو ختم کرنے سمیت متعدد بڑے اقدامات کا اعلان،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری میڈیا اتھارٹی(پیمرا)کو ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی،جو تمام میڈیا کو ریگولیٹ کریگی،جس کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس پر تمام جماعتوں کے ساتھ مشاور ت کی جائیں گی،میڈیا کی ریگولیشن علیحدہ علیحدہ اداروں اداروں کے ذریعے ممکن نہیں۔

جمعرات کووفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کو بتایا کہ پاکستان میں اس وقت الیکٹرانک میڈیا کیلئے پیمرا، پرنٹ میڈیا کیلئے پریس کونسل اور سوشل میڈیا کی ریگولیشن کیلئے پی ٹی اے ہیں،چاہے ٹیلی وژن چینلز ہو ں ،اخبارات یا سوشل میڈیا سب کو ایک ادارے کے ذریعے ریگولیٹ ہونے چاہییں، اس مقصد کیلئے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کیا جارہا ہے، جس کا ڈرافت تیار کیا جا چکاہے،اس کا ابتدائی ورکنگ پیپر چیئرمین پی ٹی اے کو بھیجا گیا ہے ،صرف سروس رولز بننا باقی ہیں، یہ اہم کام ہے جو صرف بیس دنوں میں مکمل نہیں ہو سکتا ،میڈیا ریگولیشن کیلئے جامع قانون لائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ذمہ داری کی آڑمیں میڈیا پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی،پاکستان میں میڈیا کے مجموعی کردار کی تعریب کرنے چاہئیں،پچھلے کچھ سالوں میں میڈیا کی آزادی نے پاکستان کو بدل کر رکھ دیا ہے،میڈیا تنقید کا حق رکھتے ہیں تضحیک کا نہیں،آپ خبر دے سکتے ہیں، ہتک نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیمرا زیادہ سے زیادہ ٹی وی چینلز کو دس لاکھ کا جرمانہ کرسکتا ہے، یہ چینلز کیلئے بہت معمولی رقم ہیں،باقی دنیا میں دس دس کروڑ جرمانے عائد کیے جاتے ہیں،رائے کااظہار کوئی بھی کرسکتا ہے، اس کیلئے آپ چینلز کو پابند نہیں کرسکتے تاہم پورٹنگ پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے، ان ددونوں کو الگ الگ تناظرمیں دیکھنا چاہیے، بد قسمتی سے اداروں سے ایڈیٹرز کا کردار ختم ہو گیاہے،

میڈیا کوکسی کی بھی تضحیک کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر محرم کے دوران چلنے والے اشتہار پردوداہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے،چاہے ،فوج اور عدلیہ کی توہین پرپابندی حکومت نے نہیں لگائی آئین میں لکھا ہوا ہے،سیاستدانوں کی توہین پر بھی پابندی کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کی پیراڈی کیااجازت صرف پروگراموں میں ہیں، جو لوگوں کی تفریح کیلئے ہو ں،اشتہارات میں پیراڈی کی اجازت نہیں ، جس اشتہارے میں وزیراعظم کی پیراڈی کی جارہی ہے اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…