منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد، نئی تاریخ رقم ہو گئی پہلی باریہ کام ہوا ہےکہ۔۔فواد چوہدری نےبڑا اعتراف کر لیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریمانڈ کے دوران کسی مجرم کو پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیاگیاہے ،شور شرابہ کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، اپوزیشن اسمبلیوں کو ڈیکورم کے مطابق چلائے تو ان کے تمام جائز مطالبات سننے کیلئے تیار ہیں،جن لوگوں نے سیف الرحمن کو نیب کا چیئرمین بنا کر سیاستدانوں

کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا وہ ہمیں سبق پڑھا رہے ہیں،احتساب کاعمل شروع ہوگا تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی، حکومت نے پہلی بار صاف پانی، گھروں اور ماحول کو صاف کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریمانڈ کے دوران کسی مجرم کو پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہباز شریف کا ڈیمانڈ لیٹرجاری کیا۔احتساب کا یہ عمل گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوا تھا جس کا موجودہ حکومت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔جو الیکشن پی ٹی آئی جیتے اس میں دھاندلی اور جو ن لیگ جیتے وہ شفاف یہ ن لیگ کی عجیب منطق ہے۔ادارے ن لئگ کی خواہشات کے مطابق فیصلے کریں تو انصاف کا بول بالا اور اگر فیصلہ ان کے خلاف آجائے تو سازش نظر آتی ہی اور جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اندر اپوزیشن کا ہنگامہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن اسمبلیوں کو ڈیکورم کے مطابق چلائے تو ان کے تمام جائز مطالبات سننے کیلئے تیار ہیں۔حکومت قومی اسمبلی کے اندر احتساب کے موجودہ عمل پر ڈیبیٹ کرانے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ اپوزشن تعمیری رویہ اپنائے۔الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی صورتحال پر

کمیشن بنانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے رہا ہوں تاکہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔نیب کے سربراہ کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود چنا تھا اب اداروں کے خلاف ہنگامہ آرائی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔حکومت کسی فرد یا جماعت کی خواہش پر احتساب کا جاری عمل روک نہیں سکتی۔اسمبلی کے اندر احتساب کے قانون میں تعمیری ترمیم کی جا سکتی ہے۔

جن لوگوں کو گرفتاری کا ڈر ہے سب سے زیادہ وہ احتساب کے عمل پر شور مچا رہے ہیں۔جن لوگوں سے سیف الرحمن کو نیب کا چیئرمین بنا کر سیاستدانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا وہ ہمیں سبق پڑھا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔حکومت نے پہلی بار ضمنی الیکشن میں کسی کمشنر یا سرکاری افسر کو استعمال نہیں کیا۔حکومت پاکستان کے چوری شدہ پیسے کو واپس لانے کیلئے پر عزم ہے۔احتساب کاعمل شروع ہوگا تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔کسی کی کوئی حیثیت نہیں کہ حکومت کے خلاف سازش کر سکیں۔ تمام ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی معاونت کر رہے ہیں۔حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑی ہاسنگ سکیم کا آغاز کیا ہے ۔ حکومت نے پہلی بار صاف پانی، گھروں اور ماحول کو صاف کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔(ع خ)

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…