تہران(سی پی پی)ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے اھواز شہر میں گذشتہ ماہ ہونے والی ایک فوجی پریڈ پرحملے کے منصوبہ ساز کو عراق میں ہلاک کردیا ہے۔ اھواز میں ہونے والی کارروائی میبں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے عراق میں ایک کارروائی کے دوران “داعش” کے دہشت گرد “ابو زھا” اور اس کے چار ساتھیوں کو ہلاک
کردیا۔ یہ کارروائی عراق کے صوبہ دیالی میں کی گئی۔ایرانی کا دعوی ہے کہ ابوزھا نامی دہشت گرد نے اھواز میں ایرانی فوجی پریڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔یاد رہے کہ 22 ستمبر 2018 کو ایران کے شہر اھواز میں ایک پریڈ کے دوران متعدد مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل عبد الفضل شکرجی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا۔