پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

علیمہ خان کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،حمزہ شہبازشریف اپنا طریقہ درست کرلیں ہم نے یہ کام کیاتو آپ کی چیخیں مریخ تک جائیں گی ،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دھمکی دیدی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ حمزہ شہبا زشر یف نے اپنی نگرانی اسمبلی کے اندر بد معاشی اور غنڈہ گردی کروائی ہے ‘ حمزہ شہبازشریف اپنا طریقہ درست کرلیں ہم نے بات کی تو آپ کی چیخیں مریخ تک جائیں گی ‘

ن لیگ نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا ہے اور تاریخ کی بدتر ین بد معاشی کی گئی ہے ‘، وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے گھروں تک نہ جائیں اگر ہم نے بات کی تو پھرآپ کو تکلیف ہوگی ۔منگل کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیا ض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کے گھر میں پتھر نہیں پھینکتے اگر ہم نے بات کرنا شروع کی تو آپ کی چیخیں نکل جائیں گی ، ن لیگ کی غنڈا گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز آپ اپنا طریقہ درست کرلیں ، وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے سپیکر صوبائی اسمبلی پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اسمبلی سیکرٹری پر جس طرح حملہ کیا کہ قابل مذمت ہے ۔سیکرٹری اسمبلی پر حملہ حمزہ شہبازکی ایماپر کیا گیا ہے حمزہ شہبازشریف اپنا طریقہ درست کرلیں ، تمام ادارے آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ و الے اب دس روز سے اپنے قائد کا چہرہ نہیں دیکھ سکیں گے ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…