جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب چکمہ دینے میں کامیاب، شہباز شریف کو احتساب عدالت میں کس طریقے سے لایا گیا؟جس کو پتہ چلا ہاتھ ملتا رہ گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)نیب کی جانب سے 6اکتوبر کو پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی گئی ۔پولیس کی جانب سے احتساب عدالت کوآنے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند رکھا گیا جبکہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی کی بجائے سفید رنگ کی پراڈو گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ۔

گزشتہ پیشی پر کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئی تھی اور جب شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیشی کیلئے لایا گیا تو کارکنوں نے نہ صرف گاڑی کو روک لیا تھابلکہ اس کے اوپر بھی چڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تھا۔پیشی سے واپسی پر بھی شہباز شریف کارکنوں کی دھکم پیل کی زد میں آگئے تھے ۔دریں اثنا نیب کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مزید 10 روزہ جسمانی ریماند منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیں ڈل میں زیر حراست شہباز شریف کو نیب کے سامنے پیش کیا۔ نیب حکام نے نیب کورٹ میں شہباز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا ان کے ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔عدالت میں شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا لہٰذا ان کا مزید ریمانڈ منظور نہ کیا جائے۔ عدالت میں شہباز شریف نے بھی اپنا بیان دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جو بات کہوں گا حلفاً کہوں گا۔ میں آپ کے صرف دو منٹ لوں گا اس کے بعد آپ کا فیصلہ قبول ہو گا۔جب دوسری نیلامی ہوئی تو مجھے معاملے کا علم ہوا۔ نیب سے سوال کیا کہ لطیف سنز سمیت دوسرے لوگ نیلامی میں شامل تھے؟ نیب نے مجھے کاغذات دکھائے لیکن یہ نہیں بتایا کہ پہلی نیلامی میں کیا ہوا۔

میرے دور میں ہی اینٹی کرپشن نے یہ فراڈ پکڑا تھا، میں نے خود ہی یہ معاملہ اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا ایسے کیسے مجھ پر الزام لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قوم کا لوٹا پیسہ واپس لیا ملک کی خدمت کی کیا غلط کیا؟ نیب نے ابھی تک کوئی شہادت نہیں دکھائی، میں پاکستانی ہوں اور فخر ہے، میں نے پنجاب کی خدمت کی ، ایسے کیسے مجھ پر الزام لگا دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ زبانی احکامات دینے کی نیب کے بیان کی تصدیق کرتا ہوں۔

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔ جبکہ شہباز شریف کا دو روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کیا گیا۔شہباز شریف کے ریمانڈ میں توسیع کے بعد نیب شہباز شریف کو لے کر واپس روانہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح شہباز شریف کو نیب کورٹ لایا گیا۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے پیش نظر احتساب عدالت کی جانب جانے والی تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جس کی وجہ سے مال روڈ، کینال روڈ، جین مندرروڈ،پرانی انارکلی اورملحقہ سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ ضلع کچہری اور سیکرٹریٹ جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…