حکومتی وڈیرے نے اپنی زمین سیراب کرنے کیلئے 16ارب کاڈیم بنا لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، فیصل واڈا اپنی پارٹی کی حکومت پر بھی برس پڑے، حیرت انگیزانکشافات

16  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے انکشاف کیاہے کہ سندھ میں ایک حکومتی وڈیرے نے اپنی 12ہزار ایکٹرزمین کوسیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنا لیاہے ، صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کی اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے حکومت میں ہوتے ہوئے ضمنی الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں کی ، اس سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ ہم نے عام انتخابات میں بھی کوئی دھاندلی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئیڈیالوجی واضح ہے اور ہمایوں اختر کے ہارنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ نظریاتی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی سوچ کا تعلق ہے تو وہ ایک لیڈر کی سوچ ہے اور لیڈر کی سوچ اپنی ہوتی ہے ، عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو آزمایا ہے جس کی ایک مثال کرکٹ میں وسیم اکرم ہیں جو آج پاکستان کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی بہت دھیمی ہے اور میں اس سے مطمن نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں پانی چوری روکنے کے حوالے سے میں اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک وڈیرے کی بارہ ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنایا گیاہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے انکشاف کیاہے کہ سندھ میں ایک حکومتی وڈیرے نے اپنی 12ہزار ایکٹرزمین کوسیراب کرنے کیلئے 16ارب کا ڈیم بنا لیاہے ، صوبوں میں پانی چوری روکنے کیلئے اٹھارویں ترمیم سے بلیک میل نہیں ہونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…